سندھ میں طلبا یونینز پر پابندی کا خاتمہ انقلابی قدم ہے،نوید بھٹی

      سندھ میں طلبا یونینز پر پابندی کا خاتمہ انقلابی قدم ہے،نوید بھٹی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کراچی ڈویژن کے سیکرٹری ریکارڈ اینڈ ایونٹس نوید بھٹی نے وزیراعلیٰ سندھ کی جانب سے طلبا یونینز پر عائد پابندی کا خاتمہ کرنے کے فیصلے کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت سندھ کے اس فیصلے سے ملک میں جمہوریت مستحکم ہوگی۔طلبا مستقبل میں ملک کی سیاست میں اہم کردار اداکرں گے۔منگل کو جاری بیان میں نوید بھٹی نے کہا کہ پاکستان پیپلزپارٹی نے ہمیشہ ملک جمہوریت کی مضبوطی کے لیے انقلابی اقدامات کیے ہیں۔آمر جنرل ضیاء الحق کے دور میں طلباء یونینز پر پابندی عائد کرکے جمہوریت کی نرسری بند کردیا گیا۔ماضی میں ان طلباء یونینز نے ملک کو نامور سیاستدان دیئے جنہوں نے اپنے تجربے کو بروئے کار لاتے ہوئے سیاسی جماعتوں میں کلیدی عہدوں پر ذمہ داریاں انجام دیں۔انہوں نے کہا کہ طلبا یونینز پر پابندی لگاکر جمہوریت کو نقصان کو پہنچانے کی کوشش کی گئی تھی لیکن بلاول بھٹو زرداری اور آصف زرداری کی ولولہ انگیز قیادت اور رہنمائی میں وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے طلباء یونینز پر عائد پابندی ہٹاکر ایک انقلابی قدم اٹھایا ہے جس کے ملک کی سیاست پر مثبت اثرات مرتب ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ حکومت سندھ جلد اس سلسلے میں قانون سازی کرے گی اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ طلباء یونینز تشدد کی بجائے تعمیری سیاست کریں جس سے ملک اورقوم کو فائدہ ہو۔