نیول چیف کی کمانڈر یو ایس  نیوسینٹ سے ملاقات

نیول چیف کی کمانڈر یو ایس  نیوسینٹ سے ملاقات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(اسٹاف رپورٹر) چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل ظفر محمود عباسی کی کمانڈر یو ایس نیول فورسز سینٹرل کمانڈ وائس ایڈمرل جیمز مولے سے نیول ہیڈکوارٹرز، اسلام آباد میں ملاقات کی۔ملاقات کے دورا ن بحر ہند کے خطے میں میری ٹائم سکیورٹی کے ماحول سے متعلق امور اور دوطرفہ بحری تعاون سمیت باہمی مفادات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاک بحریہ نے 2004 سے کمبائنڈ میری ٹائم فورس میں باقاعدہ معاونت کی اور ملٹی نیشنل کمبائنڈ ٹاسک فورسز 150اور 151 کی بالترتیب آٹھ اور گیارہ  بار سربراہی بھی کر چکا ہے۔