سہیل سیال کی ہدایت پر کرپشن کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری 

سہیل سیال کی ہدایت پر کرپشن کے خلاف کاروائیوں کا سلسلہ جاری 

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر) اینٹی کرپشن ساوتھ زون کراچی نے کارروائی کرتے ہوئے ڈائریکٹر  انجینئرنگ سیسی سندھ کے دفتر پر چھاپہ مار کارروائی کی۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی ڈائریکٹر اینٹی کرپشن راجہ طارق چانڈیو کی ہدایت پر  ایس آئی پی جمالدین  اے سی ساتھ زون کراچی نے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایسو خان جمالی کی نگرانی میں ڈائریکٹر انجینئرنگ سیسی کراچی کے دفتر میں ترقیاتی فنڈز کے غلط استعمال،مالی بے ضابطگیوں اور مراسلہ جاری کرنے کے بعد بھی ریکارڈ کی عدم فراہمی پر چھاپہ مار کارروائی عمل میں لائی گئی۔مالی سال۔2019 سے2017 کے دوران فنڈز میں خوردبرد  کے حوالے سے چھان بین کرنے کے بعد ریکارڈ تحویل  میں لے کر تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر