ملکی ترقی و خوشحالی ہم سب کا یکساں ہدف ہے، عثمان ڈار

        ملکی ترقی و خوشحالی ہم سب کا یکساں ہدف ہے، عثمان ڈار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(آئی این پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار نے کہاہے کہ ملکی ترقی و خوشحالی ہم سب کا یکساں ہدف ہے۔ مشترکہ اہداف پر امن بقائے باہمی اور تعاون سے حاصل کرنا چاہتے ہیں۔منگل کو معاون خصوصی برائے امور نوجوانان عثمان ڈار سے نوجوان سیاستدانوں نے ملاقات کی جس میں نوجوان سیاستدانوں کو وزیر اعظم کے کامیاب جوان پروگرام پر بریفنگ دی گئی۔ اس پروگرام کے تحت100 ارب روپے مختص کئے گئے ہیں۔ پہلے مرحلے میں 15 روز میں قرضہ سکیم کے لئے 10 درخواستیں موصول ہوئیں۔ پروگرام کے کامیاب درخواست گزاروں کو وزیر اعظم جمعہ کو چیک تقسیم کرینگے۔ قرضوں کے لئے انتخاب کا عمل خالصتاً شفاف اور سیاسی وابستگی سے بالا تر ہے۔ معاون خصوصی عثمان ڈار نے کہا کہ ملکی ترقی و خوشحالی ہم سب کا یکساں ہدف ہے۔ مشترکہ اہداف پر امن بقائے باہمی اور تعاون سے حاصل کرنا چاہتے ہیں۔
عثمان ڈار