جے بی ایس اور ای ایف یو لائف میں معاہدے پر دستخط

  جے بی ایس اور ای ایف یو لائف میں معاہدے پر دستخط

  



کراچی (اکنامک رپورٹر)جعفر بزنس سسٹمز (جے بی ایس) نے ای ایف یو(EFU)لائف اشورنس کے ساتھ حال ہی میں مفاہمت کی یادداشت (ایم او یو) پر دستخط کئے ہیں۔ ایم او یو کے مطابق جے بی ایس (JBS) نے ای ایف یو (EFU) کے ساتھ ہیولٹ پیکارڈ انٹرپرائز(HPE) کے ساتھ سٹوریج سولیوشن بشمول HPE 3PAR، سٹوریج سوئچز اور HPE بیک اپ اپلائنس کی فراہمی کیلئے شراکت داری کا آغاز کیا ہے۔ HPE صنعت میں قائدانہ کردار رکھنے والا پیشنگوئی پر مبنی ایسا تجزیاتی پلیٹ فارم مہیا کرتاہے جو ڈیٹا سینٹر میں سافٹ ویئر انٹیلی جنس کے ذریعے انفراسٹرکچر کے ممکنہ مسائل کی پہلے ہی پیش گوئی اور روک تھام میں مدد دیتا ہے۔ یہ پلیٹ فارم ہائبرڈ انفراسٹرکچر کو ذہن میں رکھتے ہوئے بنایا گیا جس کے تحت تمام کلاؤڈ انوائرمنٹ میں ڈیٹا قابل رسائی اور قابل استعمال ہے۔ ایم او (MoU) پر دستخط کرتے ہوئے ای ایف یو (EFU) لائف اشورنس کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر زین ابراہیم نے موضوع پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ای ایف یو اور جے بی ایس(JBS) مشترکہ نظریہ رکھتے ہیں اور مسابقتی ماحول میں ایک قدم آگے رہنے کیلئے خود کو اپ گریڈ کرتے رہیں گے۔ اداروں کے اندر آئی ٹی ڈھانچے کو بہتر بنانے کی ضرورت ہے تاکہ مزید صلاحیت حاصل کی جاسکے۔انشورنس کمپنی کی حیثیت سے ہمیں اس بات کو یقینی بنانا ہوگا کہ ہمارے پاس موجود ڈیٹا کی وافر مقدار صارفین کو بہتر انداز میں فراہم کرنے کیلئے پوری طرح سے استعمال کی گئی ہے۔ مجھے خوشی ہے کہ ہم اپنے مقصد کی تکمیل کیلئے جے بی ایس کے ساتھ شراکت داری کر رہے ہیں۔ جے بی ایس(JBS) نہ صرف ہمیں آئی ٹی سولیوشن فراہم کررہی ہے بلکہ حقیقت میں ہم انہیں اپنے پارٹنر کے طور پر دیکھتے ہیں کیونکہ ہماری ترقی میں جے بی ایس کا ممدومعاون ہے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر