الخدمت کے تحت کیٹی بند رمیں مفت امراض نسواں واطفال کیمپ کاانعقاد

الخدمت کے تحت کیٹی بند رمیں مفت امراض نسواں واطفال کیمپ کاانعقاد

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر) الخدمت فریدہ یعقوب اسپتال گلشن حدید کی انتظامیہ کی جانب منگل کو یوسی بگھان اور کیٹی بندر کے مکینوں کیلئے ایک روزہ مفت امراض نسواں واطفال کیمپ منعقد کیا گیا۔الخدمت کی ماہرگائناکالوجسٹ ڈاکٹرادیبہ خانم اور طبی عملے نے بڑی تعداد میں خواتین کا معائنہ کیا اورپیچیدہ امراض کی تشخیص کی۔دوسری جانب ماہر امراض اطفال ڈاکٹر عطیہ بدر اور ان کی ٹیم نے بچوں کامفت طبی معائنہ کیا۔کیمپس میں الخدمت فریدہ یعقوب اسپتال کی جانب سے مریضوں کو مفت ادویہ فراہم کی گئیں،جبکہ خواتین و بچوں کی صحت سے متعلق آگاہی بھی فراہم کی۔ اس موقع پر یوسی بگھان اورکے ٹی بندر کے مکینوں نے الخدمت فریدہ یعقوب اسپتال کی انتظامیہ،ڈاکٹرزاور طبی عملے کی کاوشوں کو سراہاتے ہوئے شکریہ ادا کیا۔الخدمت پسماندہ علاقوں اور گوٹھوں میں مفت طبی کیمپ کے کامسلسل اہتمام کر رہی ہے تاکہ لوگوں کو نہ صرف ان کے قریب ترین صحت کی سہولتیں پہنچائی جاسکیں بلکہ انہیں امراض سے متعلق آگہی بھی فراہم کی جاسکے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر