اسٹیل مل:انصاف لیبر یونین کے پارٹی انتخابات کا شیڈول جاری

اسٹیل مل:انصاف لیبر یونین کے پارٹی انتخابات کا شیڈول جاری

  



کراچی(اسٹاف رپورٹر)نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن (این آئی آرسی)نے اسٹیل مل کی سی بی اے انصاف لیبر یونین کے پارٹی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا ہے۔این آئی آر سی کے جاری کردہ الیکشن شیڈول کے مطابق پولنگ کا انعقاد یکم جنوری 2020کو کیا جائیگا جہاں صبح8بجے سے شام ساڑھے چار بجے تک پولنگ کا عمل جاری رہے گا۔ کاغذات نامزدگی کا اجرا آج 3دسمبر تک جاری رہے گی جبکہ کاغذات نامزدگی 4سے 6دسمبر تک جمع کرائے جاسکیں گے۔این آئی آر سی کی جانب سے کاغذات نامزدگی حاصل کرنے والے امیدواران کی عبوری فہرست 6دسمبر کو شام5بجے آویزا ں کردی جائے گی۔کاغذات نامزدگی پر اعتراضات 7تا9دسمبر تک وصول کیے جائیں گے جس کی سماعت 11اور12دسمبر کو کی جائے گی۔کاغذات نامزدگی 12دسمبر کی شام 4بجے تک واپس لیے جاسکیں گے جبکہ امیدواران کی حتمی فہرست اسی روز شام 5بجے جاری کردی جائے گی۔حتمی امیدواران کو انتخابی نشانات 13دسمبر کی صبح 10بجے جاری کیے جائیں گے۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر