عوامی رکشہ یونین اور آٹو رکشوں پر پابندی کیلئے دائر درخواست کی مزید سماعت آج

 عوامی رکشہ یونین اور آٹو رکشوں پر پابندی کیلئے دائر درخواست کی مزید سماعت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
 لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے عوامی رکشہ یونین اور آٹو رکشوں پر پابندی کے لئے دائر درخواست کی مزید سماعت آج4دسمبر پر ملتوی کردی،عدالت نے درخواست گزار کے وکیل کو درخواست کے قابل سماعت ہونے کی بابت عدالت کو مطمئن کرنے کی ہدایت کی ہے۔شہری حمزہ کی بلال ریاض شیخ ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ چنگ چی اور آٹو رکشے فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر سٹرکوں پر دوڑتے پھرتے ہیں، رکشوں کے ڈرائیوز کہیں بھی رجسٹرڈ نہیں،سیکیورٹی خدشات بڑھ گئے ہیں،،فاضل جج نے استفسار کیا کہ یہ درخواست کیسے قابل پذیرائی ہے،اس بابت عدالت کو مطمئن کیا جائے۔
رکشے،درخواست

مزید :

صفحہ آخر -