توہین عدالت کی درخواست، ڈی جی ریسکیو رضوان نصیرکونوٹس جاری

  توہین عدالت کی درخواست، ڈی جی ریسکیو رضوان نصیرکونوٹس جاری

  



لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے توہین عدالت کی درخواست پر ڈی جی ریسکیو ڈاکٹر رضوان نصیر کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔جسٹس شمس محمود مرزا نے درخواست گزار احمد نعیم سمیت دیگر کئی درخواستوں پر سماعت کی،درخواست گزار وں کا موقف ہے کہ وہ ریسکیو  ڈبل ون ڈبل ٹو میں ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دے رہے ہیں،ملازمین کو حکومتی پالیسی کے تحت اپ گریڈ نہیں کیا جا رہا ہے،ملازمین نے شنوائی نہ ہونے پر عدالت عالیہ سے رجوع کیا تھا اور عدالت نے محکمے کو ملازمین کی اپ گریڈیشن کرنے کا حکم دیا تھا،جس پر تاحال عمل درآمد نہیں ہوا۔

نوٹس جاری

مزید : صفحہ آخر