منی لانڈرنگ کیس، ملزم شعیب قمر کی طبی بنیادوں پر رہائی کیلئے درخواست پر نیب کو نوٹس جاری

منی لانڈرنگ کیس، ملزم شعیب قمر کی طبی بنیادوں پر رہائی کیلئے درخواست پر نیب ...

  



لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے مبینہ طور پرشریف فیملی کے لئے منی لانڈرنگ کرنے کے الزام میں گرفتار ملزم شعیب قمر کی طبی بنیادوں پر رہائی کے لئے دائردرخواست پر نیب کو نوٹس جاری کر کے جواب طلب کر لیا۔جسٹس علی باقر نجفی اورجسٹس انوارالحق پنوں پر مشتمل بنچ نے شعیب قمر کی درخواست پر سماعت کی جس میں نشاندہی کی گئی کہ درخواست گزار دل اور شوگر کامریض ہے،اس کی بنائی بھی کمزور اورصحت دن بدن تشویشناک ہو رہی ہے۔ عدالت نے درخواست سماعت کے لیے منظور کرتے ہوئے شعیب قمرکی طبی بنیادوں پر رہائی کیلئے درخواست پر نیب کو نوٹس جاری کر کے5دسمبر کو جواب طلب کر لیا۔

منی لانڈرنگ

مزید : صفحہ آخر