وفاقی حکومت کی شاہد خاقان کے پروڈکشن آرڈر ز جاری کرنے کیلئے دائر درخواست کی مخا لفت

وفاقی حکومت کی شاہد خاقان کے پروڈکشن آرڈر ز جاری کرنے کیلئے دائر درخواست کی ...

  



لاہور(نامہ نگار خصوصی)وفاقی حکومت نے سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی کے پروڈکشن آرڈر جاری نہ کرنے کے خلاف دائردرخواست کی مخالفت کر تے ہوئے اسے ناقابل سماعت قرار دینے کی استدعا کردی،لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے شاہد خاقان عباسی کی درخواست پر سماعت کی،دوران سماعت وفاقی حکومت کے وکیل سرفراز علی خان نے اعتراض کیا کہ اسمبلی کا اجلاس ختم ہوچکا ہے، درخواست خارج کی جائے۔عدالت نے شاہد حاقان عباسی کے وکیل کو 4دسمبر کو دلائل دینے کی ہدایت کی ہے۔

وفاقی حکومت

مزید : صفحہ آخر