عدالت نے بناسپتی کی سرکاری قیمتیں مقرر کرنے کے احکامات پر عمل درآمد روک دیا

    عدالت نے بناسپتی کی سرکاری قیمتیں مقرر کرنے کے احکامات پر عمل درآمد روک ...

  



لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ کے مسٹر جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی نے بناسپتی کی سرکاری قیمتیں مقرر کرنے کے احکامات پر عمل درآمد روک دیا، عدالت نے پنجاب حکومت اوردیگر مدعاعلیہان سے جواب بھی طلب کرلیا ہے،فاضل جج نے یہ حکم 25گھی ملز مالکان کی جانب سے دائر درخواستوں پر جاری کیا۔جسٹس جوادحسن کی ہدایت پر رجسٹرار آفس نے اس نوعیت کی تمام درخواستوں کو یکجا کرکے سماعت کے لئے مسٹر جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی کی عدالت میں پیش کیا۔درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیاہے کہ حکومت نے حکم جاری کیاہے کہ 180روپے فی کلو سے زیادہ قیمت پر بناسپتی فروخت نہ کیا جائے۔درخواست گزاروں کے وکیل اشتر اوصاف علی نے بناسپتی کے اجزائے ترکیبی کے حوالے سے لاگت کی تفصیلات سے بھی عدالت کو آگاہ کیا۔

عملدرآمد

مزید : صفحہ آخر