رانا مشہودکا نام ای سی ایل میں شامل کرنے،نیب کے طلبی نوٹس کیخلاف درخواست کی سماعت 17 دسمبر تک ملتوی

رانا مشہودکا نام ای سی ایل میں شامل کرنے،نیب کے طلبی نوٹس کیخلاف درخواست کی ...

  



لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے مسلم لیگ (ن) کے راہنمارانا مشہود احمد خان کا نام ای سی ایل میں شامل کرنے اور نیب کے طلبی نوٹس کیخلاف درخواست کی سماعت 17 دسمبر تک ملتوی کر دی،عدالت نے رانا مشہود کی نیب گرفتاری روکنے کے حکم امتناعی میں بھی توسیع کر دی، عدالت نے کیس کے دیگر ملزمان کی درخواستوں کو بھی یکجا کرنے کی ہدایت کر دی۔جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں دورکنی بنچ نے کیس کی سماعت کی درخواست گزار رانا مشہود کے وکیل نے موقف اختیارکیاکہ صرف انکوائری کی بنیاد پر نام بلیک لسٹ اور اب ای سی ایل میں ڈالوایا گیا ہے۔

ای سی ایل

مزید : صفحہ آخر