عدلیہ مخالف تقاریر پر وزیراعظم کیخلاف توہین عدالت کی درخواست،درخواست گزار کو اخباری تراشے پیش کرنیکا حکم

عدلیہ مخالف تقاریر پر وزیراعظم کیخلاف توہین عدالت کی درخواست،درخواست گزار ...

  



لاہور(نامہ نگار خصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے عدلیہ مخالف تقاریر کرنے پر وزیراعظم عمران خان کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر درخواست گزاروں کو عمران خان کی تقریر کے اخباری تراشے درخواست کے ساتھ لف کرنے کاحکم دے دیا،عدالت نے اخباری تراشے فائل کے ساتھ نہ لگانے پر کیس کی فائل ہائیکورٹ آفس کو واپس بجھوا دی۔جسٹس مامون رشید شیخ نے ایڈووکیٹ محمّد فیضان نصیر چوہان اور طاہر مقصود بٹ کی درخواست پر سماعت کی۔ درخواست گزار نے موقف اختیار کیا کہ وزیر اعظم عمران خان نے تقریر کرتے ہوئے عدلیہ کی کارکردگی پر تنقید کی وزیراعظم نے تقریر کے ذریعے عدالتوں میں زیر سماعت اپوزیشن کے خلاف مقدمات پر اثر انداز ہونے کی کوشش کی اعلی عدلیہ کے ججز اور ان کے فیصلے پر تنقید کرنا توہین عدالت زمرے میں آتا ہے، لاہور ہائیکورٹ نے درخواست کے ساتھ عمران خان کی تقاریر کے اخباری تراشے لگانے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔

اخباری تراشے

مزید : صفحہ آخر