معذور افراد کے حقوق کی نگرانی کیلئے وفاق اور صوبوں میں وزاتیں قائم کی جائیں: سراج الحق

  معذور افراد کے حقوق کی نگرانی کیلئے وفاق اور صوبوں میں وزاتیں قائم کی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
لاہور(این این آئی)امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق نے پاکستان کو حقیقی معنوں میں ایک ویلفیئر سٹیٹ بنانے کیلئے باہمت پاکستانیوں کی طرف سے ”چارٹر آف ڈیمانڈ“ پیش کرتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ معذور افراد کے حقوق کی نگرانی کے لیے وفاق اور صوبوں میں وزارتیں قائم کی جائیں،معذور افراد کا الگ سے کورڈ آف کنڈکٹ بنایا جائے،ایسے باہمت اور سپیشل افراد جنہوں نے کارہائے نمایاں سرانجام دئیے ہیں ان کوقومی سطح پر ایوارڈ دئیے جائیں،ملک کے ہر ہسپتال میں سپیشل اور باہمت افراد کیلئے الگ شعبہ قائم کیا جائے۔3دسمبر عالمی یوم معذوراں کے حوالے سے منصورہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ معذوروں کے لیے ضرورت کے مطابق سہولت، سفید چھڑی،ویل چیئر،آلہ سماعت اور مخصوص کتب کا اہتمام کیا جائے۔علاج اور ادویات کی فری فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔بلدیاتی اداروں اور قومی و صوبائی اسمبلیوں اور سینیٹ میں معذور افراد کیلئے مخصوص نشستیں رکھی جائیں۔ملک بھر میں یونین کونسل کی سطح پر معذور افراد کی مختلف کیٹیگریز کا ڈیٹا مرتب کیا جائے۔خصوصی او ر ابتدائی تعلیم فری اور اعلیٰ تعلیم کیلئے سکالر شپ کا کوٹہ مخصوص کیا جائے اور ایسے اساتذہ کو ہائر کیا جائے جو جدید ٹیکنالوجی کے مطابق تعلیم دے سکیں۔ملازمتوں میں کوٹہ او ر بلاسود قرضوں کی فراہمی کو ممکن بنایا جائے۔جن معذور افراد کا ڈیٹا نادرا رجسٹریشن سنٹر پر موجود و محفوظ ہے ان میں مستحق افراد کی فہرست مرتب کی جائے۔بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سے ہر معذور کیلئے ماہانہ 20ہزار گزارا الاؤنس رکھا جائے اور اس بات کو یقینی بنایا جائے۔اس موقع پر سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان امیر العظیم ودیگر بھی موجود تھے۔سینیٹر سراج الحق نے معذور افراد میں وہیل چیئر ز اور سفید چھڑیاں بھی تقسیم کیں اور مختلف شعبوں میں اپنی کارکردگی سے ملک و قوم کانام روشن کرنے والے سپیشل افراد کو خصوصی انعامات سے نوازا گیا۔انٹر سٹی بس کے کرایوں میں معذور افراد کو 50فیصد رعایت کا قانون بن چکا ہے لہذا ٹرانسپورٹ کمپنیاں اپنے اپنے سٹینڈز پر اس حوالے سے آگاہی بورڈز لگائیں۔کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز کو مستقل کیا جائے۔اکثر ڈیپارٹمنٹس میں باہمت لوگوں کی سیٹس خالی پڑی ہوئی ہیں،ان کو فوری پرکیا اور لوگوں کو نوکریاں دی جائیں۔معذور افراد کا کوٹہ تمام معذور افراد میں درجہ بندی کے حساب سے تقسیم کیا جائے۔
سراج الحق

مزید :

صفحہ آخر -