سوڈان میں فیکٹری میں دھماکہ اور آتشزدگی، 23 افراد ہلاک

    سوڈان میں فیکٹری میں دھماکہ اور آتشزدگی، 23 افراد ہلاک

  



  خرطوم (مانیٹرنگ ڈیسک)سوڈان کے دارالحکومت خرطوم میں ٹائلز بنانے والی فیکٹری میں دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں 23 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوئے۔غیرملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سوڈان کے دارالحکومت خرطوم کے انڈسٹریل ایریا میں ٹائل بنانے والی کمپنی کے گیس ٹینک میں زوردار دھماکے کے بعد آگ بھڑک اٹھی جس نے فیکٹری کو بھی لپیٹ میں لے لیا۔فیکٹری میں آتشزدگی کے نتیجے میں 23 افراد ہلاک اور 100 سے زائدزخمی ہوئے، زخمیوں کو دارالحکومت کے مختلف اسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ واقعے کے بعد پولیس نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا جبکہ مختلف ریسکیو اداروں نے امدادی کارروائیوں میں حصہ لیا۔  ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعے کی جگہ آتش گیر مادہ بھی جمع کیا گیا تھا جس کے باعث آگ تیزی سے پھیلی جبکہ جائے وقوع پر حفاظتی آلات بھی موجود نہیں تھے۔

سوڈان

مزید : صفحہ آخر