مسافروں پر تشدد کرنے والے اے ایس ایف اہلکار کا کورٹ مارشل
اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)رواں سال اسلام آباد ائیرپورٹ پر مسافروں پر تشدد کرنے والے ائیرپورٹ سیکیورٹی فورس (اے ایس ایف) اہلکار کا کورٹ مارشل کردیا گیا۔ اسلام آباد ائیرپورٹ پر پیش آئے اس ناخوشگوار واقعے کا وزیراعظم عمران خان نے بھی نوٹس لیا تھا اور کئی افسران کو معطل کرکے واقعے کی انکوائری کا حکم دیا تھا۔تاہم اب اے ایس ایف کے ڈائریکٹر جنرل میجر جنرل ظفر الحق نے سینیٹ کی قائمہ کمیٹی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ واقعے میں ملوث اہلکار کا کورٹ مارشل کردیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اے ایس ایف مسافروں کے ساتھ احترام سے پیش آنے کی تربیت دیتی ہے۔
کورٹ مارشل