متروکہ وقف املاک بورڈ کی قابضین اور نا دہندگان کیخلاف کارروائیاں 

  متروکہ وقف املاک بورڈ کی قابضین اور نا دہندگان کیخلاف کارروائیاں 

  



لاہور(فلم رپورٹر)متروکہ وقف املاک بورڈ نے پراپرٹی پر ناجائز قابضین اور نا دہندگان کیخلاف کارروائیاں تیز کردی ہیں۔اس سلسلے میں ذرائع کا کہنا ہے کہ گزشتہ دنوں وقف کی کئی جائدادوں پر کئے جانے والے ناجائز قبضہ کو ختم کرویا گیا ہے اس سلسلے میں چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈاکٹر عامر خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں۔ متروکہ وقف املاک بورڈنے اسی سلسلے میں گزشتہ روز نادہندگان کے خلاف بھر پور کاروائی،عدم عدائیگی اور شکمی کرایہ داری پر3منزلہ کمرشل پلازہ سیل کر دیا،تفصیلات کے مطابق چیئرمین بورڈ ڈاکٹر عامر احمد کی خصوصی ہدایات پر ایڈمنسٹریٹر گوجرانوالہ زون چوہدری جاوید بشیر،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر گجرات محمد عادل خان،نے اسسٹنٹ محمد عمران،احسا ن اللہ،سیکورٹی سٹاف غلام قنبر شاہ،ظہیر احمد،محمد بابراور دیگر فیلڈ سٹاف و پولیس کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے کچہر ی روڈ گجرات پر ٹرسٹ بورڈ کی پراپرٹی رقبہ تعدادی 4کنال سے زائد پر تعمیر 3منزلہ کمرشل پلازہ کو عرصہ دراز سے کرایہ و بقایا جات  اب تک 1کروڑ 64لاکھ روپے بنتے ہیں کی عدم ادائیگی اور غیر قانونی طور پر شکمی کرایہ داری کرنے پر پلازہ کو مکمل طور پر ماہ سوائے 2دکاندار سیل کر تے ہوئے محکمہ کا سیکورٹی عملہ وہاں پر تعینات کر دیا۔ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر محمد عادل خان کا کہنا ہے کہ ہم نے اس کاروائی سے قبل متعدد ٹوٹسز جاری کئے مگر ذمہ دار افراد نے کوئی مثبت جواب نہ دیا اور نہ ہی محکمہ کے بقایاجات ادا کیے اور غیر قانونی طریقہ سے شکمی کرایہ دار بھی رکھے۔جبکہ محکمہ نے مختلف عدالتوں سے مقدمات خارج ہونے پر نادہندہ کے خلاف عملی کاروائی کی۔ ایڈمنسٹریٹر جاوید بشیر کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت اور چیئرمین بورڈ کے واضح احکامات کی روشنی میں نادہندگان اور ٹرسٹ بورڈ کے کرایہ جات ادا نہ کرنے والو ں کے خلاف بھر پور کاروائی کی جائے گی۔

متروکہ وقف املاک

مزید : صفحہ آخر