با اثر افراد معاشی فیصلوں میں اثر انداز ہوتے ہیں، احتساب کیلئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا کردار اہم: اسد عمر 

  با اثر افراد معاشی فیصلوں میں اثر انداز ہوتے ہیں، احتساب کیلئے ڈیجیٹل ...

  



اسلام آباد (ما نیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و اصلاحات اسد عمر کا کہنا ہے بڑے کاروباری اور بااثر افراد معاشی فیصلوں میں اثر انداز ہوتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ احتساب اور شفافیت کیلئے ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا کردار اہم ہے۔ ٹیکس وصولیوں کے لئے ایف بی آر حکام پر دباؤ بڑھانے کی بجائے ٹیکنالوجی کا استعمال ہونا چاہیے۔ان خیالات کا اظہار اسد عمر نے اسلام آباد میں منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب میں کیا۔ انہوں نے کہاکہ بڑے نہیں بلکہ چھوٹے پیمانے پر بھی سرمایہ کاری کرکے ملکی ترقی میں ہاتھ بٹایا جا سکتا ہے۔ ڈیجیٹل اکانومی تک ہر طبقے کو رسائی ہونی چاہیے۔اسد عمر نے کہا کہ ڈیجٹلائزیشن کے ذریعے معاشی سرگرمیوں کی جانچ کی جا سکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ  صوبوں، وزارتوں اور نجی شعبے کے اشتراک سے ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کی حکمت عملی تشکیل دینی چاہیے۔ تحقیقی آئیڈیاز رکھنے والوں کی فیصلہ سازی میں رسائی نہیں ہوتی۔ ڈیجیٹل ٹیکنالوجی کا اپنا کر یہ دوری ختم کی جا سکتی ہے۔

اسد عمر

مزید : صفحہ آخر