قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا، آرمی ایکٹ میں ترمیم کا بل پیش کئے جانے کا امکان

قومی اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا، آرمی ایکٹ میں ترمیم کا بل پیش کئے جانے کا امکان

  



 اسلام آباد(آئی این پی)  قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز  اجلاس(آج)بدھ کو ہوگا،جس میں آرمی چیف کی توسیع سے متعلق آرمی ایکٹ میں ترمیم کا بل پیش کئے جانے کا امکان ہے۔سپیکر قومی اسمبلی کی جانب سے تاحال  گرفتار اپوزیشن ارکان کے پروڈکشن آرڈر جاری  نہیں کیا جا سکے،جس پر اپوزیشن کی جانب سے احتجاج کا امکان ہے۔قومی اسمبلی اجلاس سے قبل  ہاؤس بزنس ایڈوائزری کمیٹی کا اجلاس بھی ہو گا،جس میں اجلاس کو احسن طریقے سے چلانے اور ایجنڈا طے کیا جائے گا۔ 

قومی اسمبلی

مزید : صفحہ آخر