پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے پی اے سی کے ورک پلان کی منظوری دے دی

  پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے پی اے سی کے ورک پلان کی منظوری دے دی

  



اسلام آباد(آئی این پی)پارلیمنٹ کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے پی اے سی کے ورک پلان کی منظوری دے دی۔منگل کوذرائع کے مطابق  چیئرمین رانا تنویر حسین کی زیر صدارت پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کا ان کیمرہ اجلاس ہوا۔ بند کمرے کے اس اجلاس میں پی اے سی کے ورک پلان کی منظوری   دی۔  اجلاس کے بعد  میڈیا سے گفتگو میں  کمیٹی چیئرمین   رانا تنویر حسین  نے بتایا کہ اجلاس میں ورک پلان کی منظوری دے دی گئی ہے۔ پی اے سی کو موثر بنانے کے لئے  اقدامات پر غور کیا گیا ہے۔ انہوں نے  بتایا کہ اراکین نے مختلف تجاویز دیں ہیں پی اے سی کو مضبوط بنایا جائے گا۔ آنے والے دنوں میں پی اے سی کا کام بہتر ہو گا۔ کارکردگی زیادہ متاثر کن ہو گی۔ پی اے سی کو چار میں سے تین کمیٹیوں نے رپورٹس جمع کرا دی ہیں۔ 7 ذیلی کمیٹیاں ایک سال کے لئے بنائی گئی تھیں جو اپنا کام کر رہی ہیں۔ بیس بیس سال  کا کام زیر التواء ہے جن کو ذیلی کمیٹیاں مکمل کر رہی ہیں۔

پبلک اکاؤنٹس کمیٹی  

مزید : صفحہ آخر