پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج 2020ء کا ایم او یو کل سائن ہو گا 

    پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج 2020ء کا ایم او یو کل سائن ہو گا 

  



لاہور(ڈویلپمنٹ سیل)پاکستان،سعودیہ کے درمیان حج2020ء کا ایم او یو کل سائن ہو گا،وزارت الحج سعودیہ میں تیاریاں مکمل،وفاقی وزیر مذہبی امور پیر نور الحق قادری اور وفاقی سیکرٹری میاں مشتاق احمد نے سعودی عرب پہنچ کر عمرہ کی سعادت حاصل کر لی،ڈی جی حج ابرار احمد مرزا،ڈائریکٹر ساجد منظور اسعد کی حج 2020ء کی تیاریوں کے حوالے سے اب تک کی گئی تیاریوں پر بریفنگ،تفصیلات کے مطابق پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج ایگریمنٹ کل بعد نماز ظہر جدہ روڈوزارت الحج کے درمیان سائن ہو گا،سعودی وزارت الحج اور وفاقی وزیر کے درمیان ون ٹو ون ملاقات بھی ہو گی،وفد کی صورت میں بھی مذاکرات ہوں گے۔دوسری طرف ہوپ کا وفد حج2020ء کے ایم او یو کی تقریب میں شرکت کے لیے حجاج مقدس پہنچ گیا،5  دسمبر کو پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج2020ء کے لیے سائن ہونے والے ایم او یو اور عمرہ کی سعادت کے لیے سعودیہ پہنچا ہے،مرکزی چیئرمین ہوپ وحید اقبال بٹ،سابق چیئرمین ثناء اللہ،شاہد رفیق،زبیر احمد،سربلند مدنی، چیئرمین اسلام آباد ناصر خان،طارق جاوید،چیئرمین بلوچستان سید عبد الرحیم ادو آغا،قاسم خان،چیئرمین سندھ زون نذیر احمد،غفار خان،جمال خان سعودیہ پہنچنے والوں میں شال ہیں،سرکاری طور پر اس سال صرف وفاقی وزیرپیر نور الحق قادری اور وفاقی سیکرٹری میاں مشتاق احمدہی حجاج مقدس گئے ہیں۔  

ہوپ وفد

مزید : صفحہ آخر