اثاثہ جات ریفرنس، نیب نے مفرور ملزموں کی رپورٹ عدالت میں جمع کرادی

  اثاثہ جات ریفرنس، نیب نے مفرور ملزموں کی رپورٹ عدالت میں جمع کرادی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
کراچی (این این آئی)اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی اور دیگر کیخلاف آمدن سے زائد اثاثہ جات سے متعلق ریفرنس میں نیب کے تفتیشی افسر نے مفرور ملزمان کے حوالے سے رپورٹ جمع کرادی۔کراچی کی احتساب عدالت کے منتظم جج کے روبرو آمدن سے زائد اثاثہ جات سے متعلق ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی و دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ نیب کے تفتیشی افسر نے منتظم جج کی عدالت میں مفرور ملزمان کے حوالے سے رپورٹ  جمع کروادی۔ رپورٹ جمع کرانے پر عدالت نے سماعت 17 دسمبر تک ملتوی کردی۔ احتساب عدالت کے احاطے میں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو میں اسپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی نے کہا کہ میں نے سندھ کا ثقافتی دن جیل میں منایا۔ آرمی چیف کی مدت میں توسیع کے حوالے سے پارٹی فیصلہ کرے گی۔ مجھے جیل کے باہر کیا ہورہا ہے کچھ علم نہیں ہے۔ جب جیل سے باہر آتے ہیں تو سانس ملتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ حکومت کا طلبہ یونین کی بحالی کا فیصلہ بہت زبردست ہے۔ شہید بے نظیر کی پالیسی تھی کہ سیاست میں طلبہ ہونے چاہیے۔ پیپلز پارٹی بھی طلبہ یونین سے ہی بنی ہے۔
نیب رپورٹ

مزید :

صفحہ آخر -