ایس ای سی پی نے ریگو لیٹری فریم ورک اور ریگو لیشنز گائیڈ لائنز میں ترامیم کر دیں
اسلام آباد (این این آئی) سکیورٹیز اینڈ ایکس چینج کمیشن آف پاکستان نے غیر منافع بخش اداروں کے لئے اینٹی منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کی روک تھام کے حوالے سے ریگولیٹری فریم ورک اور ریگولیشنز سے متعلق گائیڈ لائنز میں ترامیم کر دی۔نظر ثانی شدہ گائیڈ لائنز میں منی لانڈرنگ،ٹیرر فنانسنگ اور مالیاتی جرائم کیووجہ سے کسی بھی غیر منافع بخش ادارے کو لاحق خطرات اور متعلقہ قوانین پر عمل درآمد نہ کرنے کے نتائج کی تفصیلات بھی فراہم کی گئی ہیں۔ ایس ای سی پی کی جانب سے غیرمنافع بخش اداروں کے لئے اینٹی منی لانڈرنگ اور دہشتگردی کی مالی معاونت کی روک تھام اور ریگولیٹری شرائط پر عمل درآ مد میں رہنمائی کے لئے یہ گائیڈلائنز ستمبر 2018 میں جاری کی گئی تھی۔ ایس ای سی پی نے نظر ثانی شدہ گائیڈ لائن میں غیر منافع بخش اداروں کو دہشت گردوں کی مالی معاونت کے خطرات کو بہتر طریقے سے سمجھنے اور ان کی جانچ کے بارے آگہی فراہم کی گئی ہے۔ نئی گائیڈ میں ٹیرر زم فنانسنگ کے اہم پہلوؤں کی بھی وضاحت کی گئی ہے۔نظر ثانی شدہ گائیڈ لائنز میں دہشت گردوں کی مالی معاونت کے عمومی طریقوں، ذرائع اور چینل کی تفصیلات شامل کی گئیں ہیں۔ اس کے علاوہ مشکوک ٹرانزیکشن کی رپورٹنگ اور ریڈ فلیگز اور ہائی رسک کی نشاندہی اور زیادہ خطرے والے غیر منافع بخش اداروں کی تشخیص کے لئے معیار ات شامل ہیں کہ صوبائی حکومتوں کے ساتھ رجسٹرڈ/لائسنس یافتہ غیر منافع بخش ادارے بھی ان پر عمل درآمد کر سکتے ہیں۔
ترامیم