لاہور میں لنگر خانے کھولنے کی تیاریاں، فزیبلٹی رپورٹ پر کام جاری
لاہور(جنرل رپورٹر)پنجاب حکومت نے لاہور میں لنگر خانے کھولنے کی تیاریاں شروع کردیں۔ وفاقی حکومت نے پنجاب حکومت کو لنگر خانے کھولنے کیلئے احکامات دیئے ہیں۔ پنجاب حکومت کو جگہ کا تعین کرنے کے لیے بھی حکم نامہ جاری کیا گیا ہے۔حکام کے مطابق احسان سیلانی لنگر کے نام سے شہر میں لنگر خانے کھولے جائیں گے، لنگر خانوں کے لیے انڈسٹریل اسٹیٹ اور فیکٹریوں کے اطراف جگہ کا تعین ہوگا، لاہور میں لنگر خانوں کیلئے محکمہ سوشل ویلفیئر میں فیزیبلٹی رپورٹ تیار کی جارہی ہے۔
لنگر خانے