جانوروں کو ریسکیو کرنے کیلئے پاکستان کی پہلی موبائل ایپ تیار

    جانوروں کو ریسکیو کرنے کیلئے پاکستان کی پہلی موبائل ایپ تیار

  



اسلام آباد (آئی این پی) جانوروں کی فلاح و بہبود کی کمیونٹی Save Our Strays ایس او ایس نے خطرے میں پھنسے جانوروں کے بچا وکے لیے موبائل فون ایپلیکیشن تیار کر لی۔ایس او ایس کے مطابق پاکستان میں جانوروں کے بچا وکیلئے یہ پہلی ریسکیو ایپلیکیشن ہے۔ یہ ایپ خطرے اور مشکل میں مبتلا جانوروں کی صحیح جگہ کا پتہ لگائے گی اور قریبی رضاکاروں کو فوری مدد فراہم کرنے کی ہدایت جاری کرے گی۔ایس اواسی ایپ کے ڈائریکٹر مصطفی احمد نے کہا ہے کہ توقع ہے کہ یہ ایپ 23مارچ 2020کو کتوں،بلیوں،گدھوں اور دیگر مقامی جانوروں کیخلاف تشدد کے خاتمے کیلئے شروع کی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ لوگ خطرے میں پھسے جانوروں کا بالکل صحیح پتہ ریسکیو ٹیم کو نہیں بتا پاتے جس کی وجہ سے انہیں ریسکیو کرنے میں تاخیر ہوجاتی ہے۔مصطفی احمد نے کہا کہ اس ایپلیکیشن کو بنانے کا مقصد امدادی خدمات کومنظم انداز میں عمل میں لانے کو یقینی بنانا ہے، یہ ایپ زخمی جانوروں کی صحیح جگہ کا پتہ لگائے گی۔اس ایپلیکیشن کو پتہ، قریبی جگہ، رابطہ نمبراورخطرے میں پھسے جانور کی تفصیلات درکار ہوں گی اور اس مقصد کے لیے رضاکاروں کو بھی تربیت دی جارہی ہے جبکہ اس سلسلے میں شناختی کارڈ اور موبائل نمبر پر مبنی تصدیق کا نظام بھی تیار کیا جارہا ہے۔ایس اواسی ایپ کے ڈائریکٹر مصطفی احمد کا کہنا ہے کہ یہ ایپ ابتدائی طور پر کراچی،بدین، بہاولپور،لاہور اور اسلام آباد میں شروع کی جائے گی اور جلد ہی اسے دوسرے شہروں میں بھی متعارف کرایا جائے گا۔انہوں نے مزید بتایا کہ ہم نے صرف رواں سال میں 1500سے زائد جانوروں کو بچایا ہے جن میں زیادہ تر زخمی یا زہر آلود تھے۔

ایپ

مزید : صفحہ آخر