قائمقام گورنر پنجاب پرویز الٰہی سے امریکن قونصل جنرل کی ملاقات

  قائمقام گورنر پنجاب پرویز الٰہی سے امریکن قونصل جنرل کی ملاقات

  



لاہور(این این آئی)قائمقام گورنر پنجاب چودھری پرویز الٰہی سے گورنر ہاؤس لاہور میں امریکن قونصل جنرل کیتھرائن روڈریگیزنے ملاقات کر کے باہمی دلچسپی کے امور، دو طرفہ تعلقات اور تجارت سمیت مختلف معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔قائم مقام گورنر پنجاب نے کہا کہ امریکہ اور پاکستان کے درمیان تعلقات کو مزید بہتر بنانے کے لیے عوامی رابطہ مہم کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ اوورسیز پاکستانی امریکہ کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔ غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان میں سرماریہ کاری کو ترجیح دے رہے ہیں۔اس موقع پر امریکن قونصل جنرل نے کہا کہ بطور وزیر اعلیٰ پنجاب آپ کے دَور میں صوبہ میں بہت ترقی ہوئی۔

ملاقات

مزید : صفحہ آخر