جامشوروجوائنٹ ونچرکیس،خواجہ آصف کیخلاف سماعت کرنیوالا بنچ ٹوٹ گیا

      جامشوروجوائنٹ ونچرکیس،خواجہ آصف کیخلاف سماعت کرنیوالا بنچ ٹوٹ گیا

  



اسلام آباد(آئی این پی) سپریم کورٹ میں خواجہ آصف کیخلاف جامشورجوائنٹ ونچر کیس کی سماعت کرنے والابنچ ٹوٹ گیا،نئے بنچ کی تشکیل کیلئے معاملہ چیف جسٹس کو بھجوا دیا گیا۔تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں خواجہ آصف کیخلاف جامشوروجوائنٹ ونچرکیس کی سماعت ہوئی، جسٹس عمرعطابندیال کی سربراہی میں سماعت کرنیوالابنچ ٹوٹ گیا،جسٹس عمر عطابندیال نے کہا کہ ایک جج صاحب سماعت نہیں کرناچاہتے،نیابنچ تشکیل ہونے پرسماعت کریں گے،عدالت نے نئے بنچ کی تشکیل کیلئے معاملہ چیف جسٹس کوبھجوادیااورسماعت جنوری تک ملتوی کردی۔

بنچ ٹوٹ گیا

مزید : صفحہ آخر