حافظ آباد، مضر صحت کھانا کھانے سے 44باراتیوں کی حالت غیر

  حافظ آباد، مضر صحت کھانا کھانے سے 44باراتیوں کی حالت غیر

  



حافظ آباد(نمائندہ پاکستان)نواحی گاؤں لالکے میں شادی کے گھر مضر صحت کھانا کھانے سے 44افراد کی حالت غیر ہوگئی۔متاثرہ افراد کو ریسکیو 1122نے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق محمد اختر کے بیٹے تنظیم اختر کی شادی کے موقع پر باراتیوں نے کھانا کھایا جس کے فوری بعد ان کی حالت غیر ہو گئی جنہیں فوری طور پر ریسکیو 1122نے ڈسٹرکٹ ہسپتال منتقل کر دیا جہاں تین افراد کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے۔ریسکیو ذرائع کے مطابق شادی والے گھر سے حالت غیر ہونے پر پہلے 26افراد کو ہسپتال منتقل کیا گیا جبکہ بعد میں 18اور افراد کی حالت غیر ہو گئی جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں اُنہیں طبی امداد دی جارہی ہے۔ متاثرہ افراد میں بچے خواتین اور مرد شامل ہیں۔

مضر صحت کھانا

مزید : صفحہ آخر