پاکستان سٹاک ایکسچینج دنیا کی بہترین مارکیٹ: بلوم برگ

    پاکستان سٹاک ایکسچینج دنیا کی بہترین مارکیٹ: بلوم برگ

  



کراچی(اکنامک رپورٹر)عالمی ڈیٹا کمپنی بلومبرگ نے پاکستان سٹاک ایکسچینج کو دنیا کی بہترین مارکیٹ قرار دے دیا۔ بلومبرگ کے مطابق 36 فیصد ریٹرن کے ساتھ پاکستان سٹاک مارکیٹ پہلے نمبر پر ہے۔بلوم برگ کے مطابق گزشتہ تین ماہ میں کے ایس ای 100انڈیکس میں 36فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تجزیہ کاروں کے مطابق سرمایہ کاری پر منافع کی شرح پاکستان سٹاک مارکیٹ میں سب سے زیادہ ہے، یہی وجہ ہے پاکستان سٹاک مارکیٹ عالمی و مقامی سرمایہ کاروں کیلئے جگہ بنی ہوئی ہے۔دوسری جانبپاکستان سٹاک مارکیٹ میں منگل کو زبردست اتار چڑھاوٗ کا سلسلہ جاری رہا، کے ایس ای100انڈیکس 335.49پوائنٹس کی کمی سے 39788.73پوائنٹس کی سطح پرآ گیا، جس کے سبب سرمایہ کاروں کو 45ارب روپے 85کروڑ48لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا۔کاروباری ہفتے کے دوسرے روز آغاز مثبت زون میں ہوا، ٹریڈنگ کے باعث کے ایس ای100انڈیکس 40444پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا تاہم مارکیٹ کے اختتام پر100انڈیکس 335.49پوائنٹس کی کمی سے 39788.73پوائنٹس پر بند ہوا۔مارکیٹ میں مجموعی طور پر392کمپنیوں کا کاروبار ہوا جس میں سے154کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،229میں کمی اور9کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں استحکام رہا۔انٹر بینک میں پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر میں مزید چھ پیسے کی کمی ہوئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر مستحکم رہی۔یورو کی قدر میں کمی جبکہ برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید 155.18روپے اورقیمت فروخت155.28روپے ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالرکی قیمت خرید155.20روپے اورقیمت فروخت155.40روپے مستحکم رہی۔بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں 12ڈالراضافے سے فی اونس سونے کی قیمت1470ڈا لرہوگئی جس کے سبب مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونا فی تولہ50روپے مہنگاہوگیا۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روز کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد،لاہور،اسلام آباد،راولپنڈی،پشاوراور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت85ہزار100روپے اوردس گرام سونے کی قیمت 43روپے اضافہ سے72ہزار960روپے ہوگئی۔

بلوم برگ/سٹاک مارکیٹ

مزید : صفحہ آخر