چمن کلی عبدالرحمان میں لیویز کے چیک پوسٹ کے اندر بم دھماکہ، ایک اہلکار زخمی 

چمن کلی عبدالرحمان میں لیویز کے چیک پوسٹ کے اندر بم دھماکہ، ایک اہلکار زخمی 

  



 چمن(آن لائن)چمن کلی عبدالرحمان میں لیویز کے چیک پوسٹ کے اندر بم دھماکہ،ایک اہلکار معمولی زخمی چمن سول ہسپتال منتقل عمارت تباہ دھماکہ کے بعد  علاقے کو لیویز فورس نے گھیرے میں لیکر تحقیقات شروع کردی،بی ڈی ایس کی ٹیم طلب کر لی گئی تفصیلات کے مطابق چمن کے علاقے کلی عبدالرحمن میں لیویز چیک پوسٹ میں بم دھماکہ ہوا دھماکہ کے نتیجے میں لیویز کا ایک اہلکارمعمولی  زخمی ہوا جنہیں فوری طور پر چمن کے سول ہسپتال منتقل کیا گیا دھماکہ ہونے کے بعد لیویز فورس نے علاقے کو گھیرے میں لیکر شواہد اکھٹے کرنے اور دھماکے کی نوعیت معلوم کرنے کیلئے آپریشن شروع کردیا دھماکہ سے چیک پوسٹ کی عمارت تباہ ہو گئی

 چمن کلی عبدالرحمان

مزید : صفحہ آخر