سرگودھا،20افراد کے قاتل جعلی پیر اور اسکے 3ساتھیوں کو27۔27مرتبہ سزائے موت کا حکم 

سرگودھا،20افراد کے قاتل جعلی پیر اور اسکے 3ساتھیوں کو27۔27مرتبہ سزائے موت کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سرگودھا(بیورورپورٹ)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے 95 چک دربار پر 20 افراد قتل کیس کا فیصلہ سنا دیا،مرکزی ملزم پیر عبدالوحید اور اسکے 3 ساتھیوں کو 27.27 مرتبہ سزائے موت اور مجموعی طور پر 400 سو سال قید کا حکم،عدالت نے چاروں ملزمان کی جائداد ضبط کرنے کے احکامات بھی جاری کر دیئے،ملزمان نے یکم اپریل 2017ء کو 95 شمالی دربار پر 20 افراد کو قتل کیا تھا،قتل ہونے والوں میں 16 مرد اور 4 خواتین شامل جبکہ 2 خواتین سمیت 4 افراد زخمی ہوئے تھے،پیر کے ہاتھوں قتل ہونے والے تمام افراد اس کے مرید تھے،تھانہ صدر پولیس نے مرکزی ملزم پیر عبدالوحید اور اسکے ساتھیوں کو گرفتار کیا تھا،تھانہ صدر پولیس نے مقدمہ کا چالان انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیا،گزشتہ روزمقدمہ کا فیصلہ سنانے کے دوران سکیورٹی کے سخت اقدامات کئے گئے تھے۔
سزائے موت

مزید :

صفحہ آخر -