برطانوی شاہی جوڑے کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش متوقع؟
لندن (مانیٹرنگ ڈیسک)برطانوی شاہی جوڑے شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کیٹ مڈلٹن کے ہاں جڑواں بچوں کی پیدائش متوقع ہے۔برطانوی میڈیا رپورٹس کے مطابق شاہی جوڑے کے ہاں جڑواں بچوں کی ولادت متوقع ہے اور شہزادہ ولیم اور کیٹ کرسمس کے موقع پر اس کا باضابطہ اعلان کرکے 93 سالہ ملکہ الزبتھ کو کرسمس کا تحفہ دے سکتے ہیں۔رپورٹس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ شاہی جوڑے کے ہاں ایک بیٹے اور بیٹی کی ولادت متوقع ہے تاہم شاہی خاندان کی جانب فی الحال باضابطہ طور پر اس حوالے سے کوئی اعلان نہیں کیا گیا۔خیال رہے کہ شہزادہ ولیم اور کیٹ مڈلٹن کی شادی 2011 میں ہوئی اور ان کے پہلے ہی 3 بچے ہیں جن میں 2 بیٹے اور ایک بیٹی شامل ہے۔
برطانوی شاہی جوڑے