خیبر پختونخوا،ایک ہی عہدے پر  2 سال سے زیادہ عرصہ کام کرنے  والے ملازمین کا تبادلہ کرنیکا فیصلہ

  خیبر پختونخوا،ایک ہی عہدے پر  2 سال سے زیادہ عرصہ کام کرنے  والے ملازمین کا ...

  



 پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) خیبر پختونخوا حکومت نے تمام محکموں میں ایک ہی عہدے پر دو سال سے زیادہ عرصہ کام کرنے والے ملازمین کا تبادلہ کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔صوبائی حکومت کی ہدایات کی روشنی میں تمام ضلعی انتظامیہ اور انتظامی محکموں نے اینٹی کرپشن پالیسی کے تحت دو سال سے زیادہ ایک ہی پوسٹ پر تعینات رہنے والے سرکاری ملازمین کے تبادلوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔موصول شدہ ایک رپورٹ کے مطابق اب تک کل 817 ملازمین کا تبادلہ ہو چکا ہے جس میں پشاور میں 129 ملازمین کا تبادلہ ہو چکا ہے جبکہ بنوں میں 91، صوابی 82، سوات 59، لکی مروت 55، کرک 55 اور ہری پور کے 39 ملازمین شامل ہیں۔

  ملازمین کا تبادلہ 

مزید : صفحہ آخر