رضوان سعید شیخ نے او آئی سی میں بطورمستقل نمائندہ تقرری کی اسناد پیش کیں 

    رضوان سعید شیخ نے او آئی سی میں بطورمستقل نمائندہ تقرری کی اسناد پیش کیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


جدہ (محمد اکرم اسد) او آئی سی اور اس کے تحت دیگر بین الاقوامی تنظیموں کیلئے پاکستان کے نومنتخب مستقل نمائندے رضوان سعید شیخ نے جدہ میں تنظیم کے صدر دفتر میں سیکرٹری جنرل، او آئی سی، ڈاکٹر یوسف بن احمد العثیمین کو اپنی تقرری کی اسناد پیش کیں۔رضوان شیخ کے اسناد پیش کرنے کے بعد او آئی سی اور دیگر بین الاقوامی تنظیموں کیلئے پاکستان کیلئے مستقل مشن کا قیام عمل میں آگیا۔ اس سے قبل ریاض میں پاکستان کے سفیر او آئی سی میں ملک کی نمائندگی کرتے تھے۔او آئی سی کے لئے اپنا مستقل مشن قائم کرنے کا فیصلہ تنظیم کی مختلف قراردادوں اور اعلانات کی پیروی میں کیا گیا۔ او آئی سی کے ذیلی ادارے اسلامی ترقیاتی بینک گروپ کی مالی اعانت سے فائدہ اٹھانے والوں میں پاکستان بھی شامل ہے۔ 
او آئی سی


 

مزید :

صفحہ آخر -