بھارت میں لڑکی سے ”گینگ  ریپ“ کے بعد لاش جلادی گئی

بھارت میں لڑکی سے ”گینگ  ریپ“ کے بعد لاش جلادی گئی

  



  دہلی (مانیٹرنگ ڈیسک)بھارت میں ایک اور ہولناک اور انسانیت سوز واقعہ پیش آیا ہے جہاں ایک لڑکی کو اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعدقتل کرکے لاش جلادی گئی۔فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق یہ واقعہ شمالی بھارتی ریاست بہار کے علاقے بکسر میں پیش آیا۔واقعے کے بعد بھارتی عوام میں شدید غصہ پایا جاتا ہے اور ملک کے مختلف علاقوں میں اس مذموم واقعے کے خلاف احتجاج کیا جارہا ہے۔مقامی پولیس کے مطابق مقتولہ لڑکی 'جس کی شناخت اور عمر ظاہر نہیں کی گئی' کو نامعلوم ملزمان نے اجتماعی زیادتی کا نشانہ بنایا اور اس کے سرمیں گولی مار کر قتل کرنے کے بعد اس کی لاش کو جلادیا اور اسے بکسر میں ہی ایک ویران علاقے میں دفن کردیا۔

 لاش جلادی گئی

مزید : صفحہ آخر