شالیمار ایکسپریس بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی
رحیم یار خان(آئی این پی) شالیمار ایکسپریس بڑے حادثے سے بال بال بچ گئی۔ حادثے کے بعد اپ ٹرینوں کو مختلف ریلوے اسٹیشنوں پہ روک لیا گیا ہے۔ شالیمار ایکسپریس اس وقت بڑے حادثے سے بال بال بچی جب وہ داد پل سے گزری تو ٹرین کی پٹری ٹوٹ گئی۔ ٹرین کراچی سے لاہور جارہی تھی۔اس ضمن میں بعض ذرائع کا کہنا ہے کہ ریلوے کی پٹری شالیمار ایکسپریس کے گزرنے کے فوری بعد ٹوٹی جس کی وجہ سے کوئی حادثہ رونما نہیں ہوا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ریلوے کی پٹری ٹوٹتی دیکھ کر وہاں سے گزرنے والے افراد نے ریلوے حکام کو اس کی اطلاع دی جنہوں نے ہنگامی بنیادوں پر تمام اپ ٹرینوں کو مختلف ریلوے اسٹیشنوں پہ روک دیا ہے۔ریلوے حکام کے مطابق ٹوٹنے والی پٹری کی مرمت کے لیے متعلقہ عملہ جائے وقوع پر بھیج دیا گیا ہے۔
شالیمار ایکسپریس