آصف زرداری،فریال تالپور کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت آج سماعت کیلئے مقرر

  آصف زرداری،فریال تالپور کی طبی بنیادوں پر درخواست ضمانت آج سماعت کیلئے ...

  



اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک،نیوزایجنسیاں) آصف زرداری اور فریال تالپور کی درخواست ضمانت کل سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی۔چیف جسٹس اطہر من اللہ اور جسٹس عامر فاروق پر مشتمل اسلام آباد ہائیکورٹ کا 2 رکنی خصوصی بنچ کل سماعت کرے گا۔ تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے وکیل فاروق ایچ نائیک کے ذریعے طبی بنیادوں پر درخواست دائر کی، درخواست ضمانت میں حکومت، نیب اور احتساب عدالت نمبر دو کو فریق بنایا گیا ہے۔ سابق صدر نے موقف اختیار کیا ہے کہ دل کی بیماری لاحق ہے، تین سٹنٹ ڈالے جاچکے ہیں، شوگر کا مریض ہوں اور شوگر لیول کنٹرول کرنے کیلئے مستقل علاج کی ضرورت ہے۔ درخواست کے ساتھ میڈیکل رپورٹس بھی لف کی گئی ہیں۔فریال تالپور نے اپنی درخواست میں موقف اختیار کیا کہ وہ ایک سپیشل بچی کی والدہ ہیں اور اس کی دیکھ بھال کرتی ہیں، عدالت اس بنا پر ان کی ضمانت کی درخواست منظور کر لے۔

زرداری 

مزید : صفحہ اول