بلاول صاحب! سیاسی بلیک میلنگ سے باہر آکر بھی ساچیں: فردوس عاشق
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ بلاول صاحب کسی معاملے میں تو سیاسی بلیک میلنگ سے باہر آ کر بھی سوچیں،بلاول کا قانون سازی کو اپنے سیاسی ایجنڈے سے مشروط کرنا غیر پارلیمانی، غیر آئینی اور غیر جمہوری ہے،پاکستان کے مفاد میں ہونے والی قانون سازی کی راہ میں روڑے اٹکانے والے مفاد پرست کہلائیں گے۔ وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے گزشتہ روزاپنے ٹوئٹر پیغام میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان اپوزیشن کی آنکھوں میں اس لئے کھٹکتے ہیں کہ وہ اپنی ذات کی نہیں پاکستان کے کاز کی جنگ لڑ رہے ہیں،قانون سازی پارلیمان کی بنیادی ذمہ داری اور فرض ہے۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ پارلیمان کو سیاسی بلیک میلنگ کیلئے استعمال کرنے کی سوچ انتہائی منفی اور پی پی پی کے اپنے دعوؤں کی نفی ہے،پاکستان کے مفاد میں ہونے والی قانون سازی کی راہ میں روڑے اٹکانے والے مفاد پرست کہلائیں گے۔
فردوس عاشق اعوان