الیکشن کمیشن،فردوس عاشق اعوان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان کیخلاف توہین عدالت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر کر لی ہے۔الیکشن کمیشن نے اس سلسلے میں فریقین کو نوٹسز جاری کر دیئے ہیں۔ درخواست کی سماعت 9 دسمبر کو ہوگی۔درخواست گزار خالد محمود نے فردوس عاشق اعوان کے بیانات کی بنیاد پر الیکشن کمیشن میں درخواست دائر کی تھی۔
فردوس عاشق اعوان