پاکستان نے اینٹی منی لانڈرنگ کوارٹر رپورٹ ایف اے ٹی ایف کوجمع کرادی

      پاکستان نے اینٹی منی لانڈرنگ کوارٹر رپورٹ ایف اے ٹی ایف کوجمع کرادی

  



اسلام آباد(نیوزایجنسیاں) پاکستان نے سال کے آخری کوارٹرکی رپورٹ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کوجمع کرادی، ذرائع کے مطابق رپورٹ میں منی لانڈرنگ کے خلاف اقدامات شامل ہیں،پاکستان نے دہشت گردوں تک رقوم، اثاثے اور زیورات کی منتقلی روکنے کے اقدامات سے آگاہ کیا ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ دہشت گردوں تک رقوم پہنچانے کے 700 کیسز کی تحقیقات کیں، کالعدم تنظیموں تک رقوم پہنچانے والے 190 افراد کے خلاف کارروائی کی، دہشت گردوں تک رقوم پہنچانے پر 170افراد دھر لیے، پاکستان کالعدم تنظیموں کی1000جائیدادیں ضبط کیں۔ جائیدادوں میں 35 کے مالکان کے خلاف تحقیقات جاری ہیں، پاکستان مزید 150 قیمتی جائیدادوں کی تحقیقات بھی کررہا ہے۔ ذرائع نے بتایاکہ کرنسی اسمگلنگ کے خلاف ایکشن میں 220 فی صد اضافہ ہوا ہے۔ایف اے ٹی ایف 7 دسمبر کو پاکستان کی رپورٹ کا ابتدائی جائزہ لے گا، جائزے کے بعد پاکستان کو مفصل سوالنامہ بھجوائے گا، رپورٹ اور سوال نامے پر بحث اگلے ماہ ہو گی۔

کوارٹر رپورٹ

مزید : صفحہ اول