بلاول کا چاروں صوبوں میں جاکر پرانے کارکنوں کو خود جلسے کی دعوت دینے کا فیصلہ 

بلاول کا چاروں صوبوں میں جاکر پرانے کارکنوں کو خود جلسے کی دعوت دینے کا ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد(این این آئی) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی سربراہی میں گزشتہ روز شہید بینظیر بھٹو کے یوم شہادت کے حوالے سے مشاورتی اجلاس ہوا۔اجلاس میں قائم علی شاہ، یوسف رضا گیلانی، نیربخاری،فرحت اللہ،راجہ پرویز اشرف، شیری رحمان، مخدوم احمد محمود،علی مدد جتک،فیصل کریم کنڈی، نفیسہ شاہ، پلوشہ خان اور مصطفی نواز کھوکھرنے شرکت کی۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ہر صوبے میں جاکر مختلف پروگراموں میں خود جلسے کی دعوت دینے کا فیصلہ کیا۔انہوں نے ہدایت کی کہ خواہ کوئی کسی دوسری پارٹی میں کیوں نہ ہو، اگر کسی کا شہید بینظیر بھٹو سے تعلق رہا ہے تو اسے جلسے کی دعوت دیں۔اجلاس میں 27 دسمبر کے جلسے کے انتظامات اور مختلف کمیٹیوں کے قیام کے حوالے سے بھی حتمی مشاورت کی گئی۔الیکشن کمیشن کے ارکان کی تقرری اور نچلی سطح تک عوامی رابطہ مہم پر بھی بات کی گئی۔قبل ازیں پیپلز پارٹی کے چیئر مین بلاول بھٹو زرداری نے کہاہے کہ رحمدلی و انسانیت دوستی ہمارا قومی شعارہے، خصوصی افراد کیلئے بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے،سندھ اسمبلی نے سال 2017میں خصوصی افراد کے متعلق قانون کو ترامیم کے ذریعے مزید بہتر بنایا، آٹزم کے شکار بچوں کی بحالی و تربیت کا سینٹر قابلِ ستائش اقدام ہے،پیپلز پارٹی خصوصی افراد کی بہبود کا مشن انہیں دیگر شہریوں جیسی حقوق، سہولیات اور مواقع ملنے تک جاری رکھے گی۔ خصوصی افراد کے عالمی دن پر پیغام میں انہوں نے کہاکہ خصوصی افراد کی بہبود اور حقوق پیپلز پارٹی کی اولین ترجیحات میں شامل ہیں کیونکہ پیپلز پارٹی کے نظریئے کی اساس ہی پسماندہ و کمزور طبقات کی بھبود، ان کے حقوق اور مساوات ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہاکہ اقوامِ متحدہ کے خصوصی افراد کے حقوق کے متعلق کنونشن پر عملدرآمد میں حکومتِ سندھ کی کارکردگی نمایاں ہے۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت نے سرکاری محکموں میں معذور افراد کا کوٹا 2 بڑھا کر 5 فیصد کیا۔انہوں نے کہاکہ سندھ میں خصوصی افراد کے حقوق کیلئے خصوصی عدالتوں کا قیام انہیں انصاف دہلیز پر پہنچانے میں مددگار ہوگا۔ انہوں نے کہاکہ سندھ میں خصوصی افراد کو عوامی جگہوں پر آنے جانے کے دوران دشواریوں کا خاتمہ اور آسانیاں پیدا کی جارہی ہیں۔
بلاول بھٹو

مزید :

صفحہ اول -