صدر ٹرمپ نے عہدے کا غلط استعمال کیا، کانگرس کی راہ میں رکاوٹ ڈالی، انٹیلی جنس کمیٹی کی رپورٹ

صدر ٹرمپ نے عہدے کا غلط استعمال کیا، کانگرس کی راہ میں رکاوٹ ڈالی، انٹیلی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


واشنگٹن (اظہر زمان بیوروچیف) امریکی کانگرس کے ایوان نمائندگا ن نے منگل کے روز صدر ٹرمپ کے مواحذے کیلئے انیٹلی جنس کمیٹی کی انکوائری رپورٹ جاری کردی، کیپیٹل ہل ذرائع کے مطابق کمیٹی کی انکواری رپورٹ جاری کردی، کیپٹل  ذرائع کے مطابق کمیٹی نے دو ماہ کی طویل بحث،شہادتوں اور انکوائری کے بعد 300 صفحات پر مشتمل نتائج اور سفارشات کو سپیکر آفس میں جمع کرادیا ہے چیئر مین ایڈم شیف نے اس موقع پر نتائج کا خلاصہ بیان کرتے ہوئے بتایا کہ صدر ٹرمپ نے اپنے صدارتی عہدے کا غلط اور ناجئز استعمال کیا اور اپنے کانگرس کی انکوئری کے کام میں رکاوٹ ڈالی  یہ مواد کانگرس میں مواخذے کی قرارداد کی ٹھوس بنیاد فراہم کرے گا، رپورٹ میں بتا یا گیا ہے کہ اس بات کی ٹھوس شہادت موجود ہے کہ صدر ٹرمپ نے یوکرین کے معاملے میں غلط کام کیا اور سفارشات کی کہ امریکہ کی منتخب 45ویں صدر کو فوری طور پر عہدے سے ہٹادیاجائے۔ رپورٹ کے مطابق صدر نے قومی مفاد پر ذاتی ساست کو ترجیح دی اور صدارتی انتخابی عمل کی سالمیت کو نقصان پہنچا اور امریکہ  کی قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالا انئیلی جنس کمیٹی نے بعد میں اس دستاویز پر عمومی طور پر پارٹی لائن کے مطابق ووٹنگ کے بعد اسے منظور کرلیا اور اسے ڈیشنری کمیٹی کو بھجوادیا  جو اس رپورٹ کی روشنی میں بدھ کے روز اپنی شہادتوں اور انکوائری کا سلسلہ شروع کررہی ہے صدر پر الزام ہے کہ انہوں نے  یوکرئن کے صدر پر دباؤ ڈالا کہ وہ مخالف ڈیمو کریک امیداور سابق نائب صدر جو بیڈن اور ان کے بیٹے ہنٹر بیڈن کو تفتیش میں مجرم  میں گردانے میں اپنا اثر رسوخ  استمعال کریں اس کے بدلے میں وہ یوکرین کی فوجی امداد بحال کردیں گے    ری پبلکن حلقوں نے اس الزام کی سختی سے تردید کی ہے۔ صدر ٹرمپ نے لندن میں نیٹو کے سربراہی اجلاس میں شرکت کے موقع پر مواخذے کے عمل کو حب الوطنی کے خلاف قرار دیتے ہوئے کہاکہ اس سے ملک پر برا اثر پڑے گا۔
ٹرمپ انکوائری

مزید :

صفحہ اول -