سپریم کورٹ کو 19کروڑپاؤنڈ کے مساوی رقم دینے کیلئے برطانیہ میں اثاثے فروخت کئے،کرائم ایجنسی کی رپورٹ  کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا، ملک ریاض

 سپریم کورٹ کو 19کروڑپاؤنڈ کے مساوی رقم دینے کیلئے برطانیہ میں اثاثے فروخت ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک) بحریہ ٹاؤن کے چیئرمین ملک ریاض  نے کہا ہے  کہ کچھ عادی ناقدین  برطانوی کرائم ایجنسی کی رپورٹ کو توڑ مروڑ کر پیش کر رہے ہیں اور  میری کردار کشی کی جارہی ہے۔اپنے ایک ٹویٹ میں ان کا کہنا تھا کہ 'میں نے سپریم کورٹ کو کراچی بحریہ ٹاؤن مقدمے میں 19 کروڑ پاؤنڈ کے مساوی رقم دینے کے لیے برطانیہ میں قانونی طور پر حاصل کی گئی ظاہر شدہ جائیداد کو فروخت کیا۔ انھوں نے لکھا کہ این سی اے کی پریس ریلیز کے مطابق یہ ایک سِول یعنی دیوانی مقدمہ ہے اور اس میں جرم تسلیم کرنے کا پہلو نہیں نکلتا۔
ملک ریاض

مزید :

صفحہ اول -