فرزانہ راجہ اور دیگر کیخلاف 6ریفرنسز، 15نیب انکوائریوں کی منظوری 

      فرزانہ راجہ اور دیگر کیخلاف 6ریفرنسز، 15نیب انکوائریوں کی منظوری 

  



اسلام آباد (سٹاف رپورٹر) نیب ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں سابق چیئر پرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام فرزانہ راجہ اور دیگر کے خلاف بد عنوانی کا ریفرنس جبکہ 15انکوائریوں کی منظوری د یدی،ملزمان پر4 ایڈورٹائزنگ ایجنسیوں کو پیپرا رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر قانو نی طور پراشتہاری مہم کا کنٹریکٹ دینے کاالزام ہے،جس سے قومی خزانے کوتقریبا 1.46ارب روپے کا نقصان پہنچا، اجلاس میں شہباز شریف،بلیغ الرحمان، سابق رکن قومی اسمبلی چوہدری عمر محمود ایڈووکیٹ،نثار احمدکھوڑو، رانا ثنا ء اللہ خان رکن قومی اسمبلی،آغا سراج خان درانی سپیکر صوبائی اسمبلی سندھ، سینیٹر انوار الحق سمیت 15 انکوائریوں کی منظوری دی گئی ہے۔ نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس چیئرمین جسٹس (ر)جاوید اقبال کی زیرصدارت نیب ہیڈکوارٹر ز اسلام آبادمیں منعقد ہوا۔نیب کی یہ دیرینہ پالیسی ہے کہ قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس کے بارے میں تفصیلات عوام کو فراہم کی جائیں جو طریقہ گزشتہ کئی سالوں سے رائج ہے جس کا مقصد کسی کی دل آزاری مقصود نہیں۔ قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں بدعنوانی کے (6) ریفرنسز کی منظوری دی گئی۔ جن کی تفصیل درج ذیل ہے۔ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں بریگیڈئیر(ر) سکند ر جاویداور دیگر کے خلاف بد عنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔ملزمان پر مبینہ طورپر   صاف پانی پروگرام کے ٹھیکے غیر قانونی اور غیرشفاف طو پر دینے کاالزام ہے۔جس سے قومی خزانے کوبھاری نقصان پہنچا۔ ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں فرزانہ راجہ سابق چئیر پرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام اور دیگر کے خلاف بد عنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔ملزمان پر4 ایڈورٹائزنگ ایجنسیوں کو پیپرا رولز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے غیر قانو نی طور پراشتہاری مہم کا کنٹریکٹ دینے کاالزام ہے۔جس سے قومی خزانے کوتقریبا 1.46ارب روپے کا نقصان پہنچا۔ ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں ڈین گناربجارنے اینڈرسن، عاطف کامران چیف ایگزیکٹو آفیسرمیسرز یونیکو پرائیویٹ لمیٹداور دیگر کے خلاف بد عنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔ملزمان نے عوام کو بڑے پیمانے پر دھوکہ دہی کے ذریعے 19کروڑروپے کا نقصان پہنچایا۔ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں علی احمد لْنڈ اور دیگر کے خلاف بد عنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔ملزمان پر مبینہ طورپر سندھ کی مقامی حکومتوں میں تقریبا 13000افرادغیرقانونی طور پربھرتی کرنے کاالزام ہے۔جس سے قومی خزانے کو بھاری نقصان پہنچا۔ ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں محمد اسمٰعیل گجرسابق رکن صوبائی اسمبلی/چئیرمین کوئٹہ ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور دیگر کے خلاف بد عنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔ملزمان پر مبینہ طورپرغیرقانونی طور پر سیٹلائٹ ٹا?ن کوئٹہ میں مختلف رفاعی پلاٹس سرکاری ملازمین کو الاٹ کرنے کاالزام ہے۔جس سے قومی خزانے کو1کروڑ42لاکھ روپے کا نقصان پہنچا۔ ا یگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں علی گل کرد،ڈائریکٹر جنرل محکمہ خزانہ کوئٹہ اور دیگر کے خلاف بد عنوانی کا ریفرنس دائر کرنے کی منظوری دی گئی۔ملزمان پر آمدن سے زائد اثاثہ بنانے کاالزام ہے۔قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں 3انوسٹی گیشنزکی منظوری دی گئی۔جن میں نثار احمدکھوڑو،سابق وزیر خوراک سندھ اور دیگر، سی ڈی اے کے افسران و اہلکاران اور دیگراورمحمد طفیل قاضی سابق اکا?نٹنٹ پاکستانی سفارتخانہ صوفیہ اور دیگرکے خلاف انوسٹی گیشن کی منظوری شامل ہے۔قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں 15 انکوائریوں کی منظوری دی گئی جن میں شہباز شریف سابق وزیر اعلیٰ پنجاب،بلیغ الرحمان، سابق رکن قومی اسمبلی،چوہدری عمر محمود ایڈووکیٹ بہاولپور، چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے افسران واہلکاران اور دیگر، نثار احمدکھوڑو،سابق وزیر خوراک سندھ اور دیگر، رانا ثنا ء اللہ خان رکن قومی اسمبلی،آغا سراج خان درانی سپیکر صوبائی اسمبلی سندھ، سینیٹر انوار الحق،عبد الر?ف کھوسو،سابق رکن صوبائی اسمبلی سندھ اور دیگر، محمد اسلام اسلم سابق رکن صوبائی اسمبلی رحیم یار خان، محمد اکرا م اسلم، چولستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور ریونیو ڈپارٹمنٹ لیاقت پور کے افسران و اہلکاران اور دیگر،چوہدری مسعود احمد سابق رکن صوبائی اسمبلی،فیصل مختار شیخ سابق ضلعی ناظم ملتان اور دیگر،کیپیٹل ایڈمنسٹریشن اینڈ ڈویلپمنٹ ڈویڑن کے افسران واہلکاران اور دیگر، عبد الرزاق میمن اور دیگر، کینٹ ویو ہا?سنگ سوسائٹی سیالکوٹ کے مالکان /ڈویلپرز، شیخ فرید سابق ڈائریکٹراینٹی کرپشن گجرانوالا، قاسم،اے ڈی آئی، اینٹی کرپشن،سیالکوٹ اور دیگر،، روشن سندھ سولر پروگرام کے افسران و اہلکاران اور دیگر،عبدالحق محکمہ ریونیو نو شہرو فیرور کے اہلکاران اور دیگرکے خلاف انکوائریزکا فیصلہ کیا گیا۔قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں میسرز سوک سنٹرکمپنی پرائیویٹ لمیٹڈ کے افسران و اہلکاران،وزارت تجارت کے اہلکاران اور دیگر، لاہور ڈویلپمنٹ اتھار ٹی کی انتظامیہ، افسران و اہلکاران اور دیگر،پنجاب سلور لینڈبائیو ٹیکنالوجی پرائیویٹ لمیٹڈ کی انتظامیہ،افسران و اہلکاران اور دیگر، ٹورازم ڈویلپمنٹ کارپوریشن پنجاب کی انتظامیہ،افسران و اہلکاران اور دیگر،ظفر علی لغاری سابق وزیر ریلوے اور دیگرکے خلاف انکوائری اب تک عدم شواہد کی بنیاد پرقانون کے مطابق بند کرنے کی منظوری دی گئی۔قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس نے دبئی میں پاکستانیوں کی تقریبا 1.1ٹریلین روپے کی رقوم ڈیکلئیر کئے بغیر ٹرانسفر کرنے کے الزام کی انکوائری کو قانو ن کے مطابق مزید کاروائی کے لئے ایف بی آر کو بھیجنے کا فیصلہ کیا۔قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس نے بہاولپور ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی انتظامیہ،افسران و اہلکاران اور دیگر کے خلاف انکوائری کو قانون کے مطابق مزید کاروائی کے لئے سیکر ٹری لوکل گورنمنٹ حکومت پنجاب کو بھیجنے کا فیصلہ کیا۔قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس نے ورکرز ویلفئیر بورڈ پنجاب کے افسران و اہلکاران اور دیگر کے خلاف انکوائری کو قانون کے مطابق مزید کاروائی کے لئے بور ڈ آ ف ریو نیو کو بھیجنے کا فیصلہ کیا۔قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس نے ڈاکٹر حفیظ اللہ سابق وائس چانسلر خیر پور میڈیکل یونیورسٹی پشاور،ڈاکٹر فضل ِ معبود سابق رجسٹرارخیر پور میڈیکل یونیورسٹی پشاور،اور دیگر کے خلاف انکوائری مزید کاروائی کے لئے گورنر /چانسلر خیبر پختونخواہ کو بھیجنے کا فیصلہ کیا۔ قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس نے چیف منسٹر سیکرٹیریٹ خیبر پختونخواہ کے افسران و اہلکاران کے خلاف انکوائری کے سلسہ میں سرکاری فنڈز میں مبینہ خرد برد کے الزام کی تحقیقات کیلئے آڈیٹر جنرل آف سے سپیشل آڈٹ کروانے کی منظوری دی۔ قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس نیٹی ایم اے ٹا?ن ون پشاور کے افسران و اہلکاران اوردیگر کے خلاف انکوائری قانون کے مطابق کاروائی کے لئے چیف سیکرٹری خیبر پختونخواہ کو بھیجنے کا فیصلہ کیا۔ قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس نے سید ناصر علی شاہ سابق رکن قومی اسمبلی اور دیگرکے خلاف انوسٹی گیشن کوکاروائی کے لئے کنٹونمنٹ بورڈکوئٹہ کو بھیجنے کا فیصلہ کیا۔قومی احتساب بیورو کے ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس نے انیتہ عرفان بشیر سابق رکن صوبائی اسمبلی بلوچستان اور دیگر کے خلاف انوسٹی گیشن قانون کے مطابق کاروائی کیلئے اینٹی کرپشن بلوچستان کو بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

نیب ریفرنس

 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)نیب نے سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی اور سابق مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل سمیت 10ملزموں کیخلاف ایل این جی ریفرنس دائر کردیا،نیب کی جانب سے دائر ریفرنس میں کہا گیا کہ سابق سیکریٹری اور ایم ڈی پٹرولیم اہم گواہ بن گئے، سابق ایم ڈی شیخ عمران الحق نے بھی معاہدے میں اہم کردار ادا کیا، ایک کمپنی کو 21ارب روپے سے زائد کا فائدہ پہنچایا گیا،فائدہ پہنچانے سے 2029 تک قومی خزانے کو 47 ارب روپے کا نقصان ہوگا، عوام پر گیس بل کی مد میں 15 سال کے دوران 68 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا۔منگل کو احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد بشیر نے شاہد خاقان عباسی کیخلاف ایل این جی کیس کی سماعت کی۔ نیب راولپنڈی نے اختیارات کے غلط استعمال پر شاہد خاقان عباسی اور مفتاح اسماعیل سمیت 9 ملزمان کے خلاف ریفرنس دائر کردیا جس میں کہا گیا کہ ملزمان نے مارچ 2015ء سے ستمبر 2019ء تک ایک کمپنی کو 21ارب روپے سے زائد کا فائدہ پہنچایا جس سے 2029تک قومی خزانے کو 47ارب روپے کا نقصان ہوگا۔ریفرنس کے مطابق پی ایس او کے سابق ایم ڈی شیخ عمران الحق نے بھی معاہدے میں اہم کردار ادا کیا، کیس میں چیئرمین اینگرو گروپ حسین داد کو بھی نامزد کیا گیا ہے جبکہ سابق سیکرٹری عابد سعید اور ایم ڈی پیٹرولیم شیخ عمران الحق اہم گواہ بن گئے ہیں۔ نیب نے شاہد خاقان کو لاہور سے گرفتار کیا اور عدالت سے جسمانی ریمانڈ لیا۔شائد خاقان اور مفتاح اسمعیل اس وقت اس جوڈیشل ریمانڈ پر اڈیالہ جیل میں بند ہیں۔شاہد خاقان عباسی سمیت نو ملزمان کے نام ای سی ایل میں شامل ہیں۔ نیب راولپنڈی نے قطر معاہدے کی الگ سے انکوائری کررہے ہیں۔دوران جسمانی ریمانڈ شاہد خاقان عباسی نے تعاون سے مکمل انکار کیا اور کسی بھی سوال کے تسلی بخش جواب نہ دے سکے۔احتساب عدالت نے شاہد خاقان عباسی اورمفتاح اسماعیل کے جوڈیشل ریمانڈ میں توسیع کرتے ہوئے کیس کی سماعت 16دسمبر تک ملتوی کردی۔

ایل این جی کیس

مزید : صفحہ اول