مشہور ایڈورٹائزنگ کانگریس ایڈ ایشیاء کی 30سال بعد پاکستان میں واپسی 

مشہور ایڈورٹائزنگ کانگریس ایڈ ایشیاء کی 30سال بعد پاکستان میں واپسی 

  



لاہور(سٹاف رپورٹر) ایشین فیڈریشن آف ایڈورٹائزنگ ایسوسی ایشن (اے ایف اے اے) کے ذریعے ایشیاء کی سب سے بڑی اور مشہور ایڈورٹائزنگ کانگریس ایڈ ایشیا، جو ہر دو سال بعد منعقد ہوتی ہے 30سال بعد پاکستان میں واپس آئی ہے۔ اس بار کانگریس کا تھیم، ”Celebrasian“ ہے۔ ایشیاء میں ایڈورٹائزنگ اور تخلیقی صلاحیتوں کا جشن، 3دسمبر سے لاہور کے الحمرا آرٹس کونسل میں تین روز تک جاری رہے گی۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے 31ویں ایڈورٹائزنگ کانگریس ایڈ ایشیاء 2019ء کا آغاز کیا۔ اس مرتبہ پاکستان میں دوسرا ایڈ ایشیاء منعقد ہو رہا ہے، جبکہ پہلے ایڈ ایشیاء کا انعقاد 1989ء میں ہوا تھا۔ پاکستان میں دنیا بھر سے 25سے زیادہ مقررین ایڈ ایشیاء میں شرکت کر رہے ہیں جو کہ ایڈورٹائزنگ اور کمیونی کیشن میں انتہائی تجربہ کار افراد تسلیم کئے جاتے ہیں پہلے دن کے مقررین میں سر مارٹن سورلل، رچرڈ کویسٹ، وانچے کورینٹس، یانسواروساسا کی شامل تھے جبکہ پاکستانی مقررین میں علی ریز، عتیقہ اوڈھو اور فواد خان نے اپنے تجربات کا اشتراک کیا۔750سے زائد مندوبین نے کانگریس میں رجسٹریشن کروائی جو کہ بین الاقوامی اور مقامی مقررین کے ساتھ کانگریس میں شرکت کرینگے۔

ایڈایشیاء کی واپسی 

مزید : صفحہ اول