بھارت کے غیرذمہ دارخلائی مشنز ماحولیاتی نظام کیلئے خطرہ، فواد چودھری

بھارت کے غیرذمہ دارخلائی مشنز ماحولیاتی نظام کیلئے خطرہ، فواد چودھری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ اختیارات چھیننے کی کوشش کریں گے تو معاملات خراب ہوں گے، عمران خان کو ہٹانے کی کوشش پر مولانافضل الرحمان نے منہ کی کھائی، پاکستان میں لیڈر صرف وزیراعظم عمران خان ہی ہیں،نوازشریف کی بیماری پر ہمیں اعتراض نہیں اللہ انھیں صحت دے،بھارت کاغیرذمہ دارانہ خلائی مشنزایکوسسٹم کیلئے خطرناک ہے، بین الاقوامی آرگنائزیشنزکوسختی سے نو ٹس لینے کی ضرورت ہے، مودی سرکار سائنس کی ترقی نہیں بلکہ سیاست چمکانے کیلئے کام کررہی ہے۔ منگل کو وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ترمیم کے معاملے پرابھی سپریم کورٹ کا تحریری فیصلہ آئے گا، دیکھا جائے گا کہ آئین میں نظرثانی کی جائے یا ترمیم کی ضرورت ہے، پورے ایوان کی پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس ہورہاہے، امید ہے تمام امور پر اتفاق رائے ہو جائے گا۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ہم آپس میں لڑتے، اختیارات چھیننے کی کوشش کریں گے تو معاملات خراب ہوں گے، جمہوریت میں حکومت اور اپوزیشن کو اپنا کردار ادا کرنا ہوتا ہے۔
فواد چودھری

مزید :

صفحہ اول -