سندھ روشن پروگرام سکینڈل، قائم علی شاہ نیب میں پیش، ایک گھنٹہ تک پوچھ گچھ

سندھ روشن پروگرام سکینڈل، قائم علی شاہ نیب میں پیش، ایک گھنٹہ تک پوچھ گچھ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
اسلام آباد(سٹاف رپورٹر) سابق وزیراعلی سندھ اور پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما قائم علی شاہ منگل کو سندھ روشن پروگرام میں مبینہ کرپشن کیس کے سلسلے میں نیب میں پیش ہوئے۔ان سے ایک گھنٹے تک سوال جواب کیے گئے۔ قائم علی شاہ سے سندھ روشن پروگرام پراجیکٹ پر سوال جواب کیے گئے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعلی سندھ کے جوابات کا جائزہ لینے کے بعد دوبارہ بھی طلب کیے جانے کا امکان ہے۔قائم علی شاہ کا نیب میں پیشی سے قبل کہنا تھا کہ نیب میں پیشی کے بعد میڈیا کو بتا دوں گا، اس کیس میں پہلی بار طلب کیا گیا ہے، کوئی سوال نامہ نہیں دیا گیا، ابھی کچھ نہیں کہہ سکتا۔صحافی نے سابق وزیراعلی سندھ سے سوال کیا کہ آپ کو ڈر تھا گرفتار کیا جا سکتا ہے، ہائی کورٹ سے رجوع کیا جس پر قائم علی شاہ نے جواب دیا کہ عزت کا معاملہ ہے اس لیے ضمانت کرائی۔
قائم علی شاہ

مزید :

صفحہ اول -