معاشی صورتحال دن بدن تنزلی کی طرف گامزن

  معاشی صورتحال دن بدن تنزلی کی طرف گامزن

  



پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما محمد نوید چودھری نے کہا ہے کہ نہ جانے حکمران کون سے ملک کی معاشی صورت حال بہتر ہونے کی نوید سنا رہے ہیں پاکستان میں توان کی وجہ سے پیاز ٹماٹر اور سبزیوں تک کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں اور وزیر اعظم فر مارہے ہیں کہ ملکی معاشی صورت حال بہتر ہو گئی ہے۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے جتنا غیر ملکی قرضہ سوا سال میں لے لیا ہے اتنا قرضہ تو ماضی کی کسی بھی حکومت نے نہیں لیا ہو گا اور آج ان کی پالیسوں کی وجہ سے معاشی صورت حال دن بدن بہتری کی بجائے تنزلی کی طرف گامزن ہے۔

نوید چودھری

مزید : صفحہ اول