حکومت نے معیشت کا جنازہ نکال دیا

حکومت نے معیشت کا جنازہ نکال دیا

  



جے یو آئی (ف) کے مرکزی رہنما حافظ حسین احمد نے کہا ہے کہ وزیراعظم وقت نکال کر صرف ایک شعبے کا ہی نام بتا دیں کہ جس کی حالت ان کی وجہ سے بہتر ہوئی ہو انہوں نے تو معیشت کا جنازہ نکال کررکھ دیا ہے۔ایشو آف دی ڈے میں اظہار خیال کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پہلے انہوں نے کہا تھا کہ ہمین تین ماہ دئیے جائیں پھر انہوں نے ایک سال ماناگ اور اب کہہ رہے ہیں کہ ہمیں تین سال دئیے جائیں اس کے بعد ہم سے پوچھا جائے میں کہتا ہوں کہ تین سال کی بجائے اگر ان کو پوری زندگی بھی دیدی جائے تو تب بھی پی ٹی آئی عوام کو ریلیف نہیں دے سکے گی بلکہ اگر ان کو مزید وقت دیا گیا تو یہ رہے سہے ملک اور اس کی معیشت کا کباڑہ کردیں گے اس لئے جتنی جلدی ہو سکے ان کو اقتدار سے الگ ہو جانا چاہئے۔

حافظ حسین احمد

مزید : صفحہ اول